پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
قومی ٹیم میں آصف آفریدی کو شامل کیا ہے جبکہ حسن علی کو آرام دیا گیا ہے


پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
🏏 Pakistan win the toss and elect to bat first against South Africa at Rawalpindi Cricket Stadium 🏟️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/594kjQZmSm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم میں آصف آفریدی کو شامل کیا ہے جبکہ حسن علی کو آرام دیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی۔
جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیشو مہاراج، مارکو جینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
🇵🇰 Pakistan’s lineup for the 2nd Test! Debut cap for Asif Afridi vs South Africa 🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/JMaYSu8HfJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
فیصلہ کن معرکے سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستانی بیٹرز نے سوئپ اور ریویرس سوئپ کھیلنے کی خصوصی پریکٹس کی۔
ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ لاہور کی پچ بیٹنگ ، بولنگ دونوں کےلیے اچھی تھی، پنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کریں گے۔
مہمان کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ایسی کنڈیشن میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے، پنڈی میں بھی نعمان اور ساجد کا چیلنج درپیش ہوگا، اچھی بات ہے کیشو مہاراج فٹ ہیں اور وہ فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔
جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی میں ٹریننگ کے بعداسلام آباد کے شاپنگ مال میں سیر و تفریح کی۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی روایتی اور ثقافتی اشیا میں خوب دلچسپی کا اظہار کیا، مختلف اشیا بھی خریدیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- ایک دن قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 5 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 5 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 15 منٹ قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- ایک دن قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 10 منٹ قبل












