سرکاری ریٹس کے برعکس مختلف شہروں میں ٹماٹر 400 روپے سے 700 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں


اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ٹماٹروں کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔
لاہور میں سنگھ پورہ سبزی منڈی میں 5 کلو ٹماٹر 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، منڈی میں ہی پرچون پر ٹماٹر 450 روپے فی کلو وصولی کی جا رہی ہے۔عام بازاروں میں فی کلو ٹماٹر500 روپے سے 525 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فی کلو ٹماٹر کی قیمت 175 روپے مقرر کی گئی ہے۔ چنیوٹ میں ٹماٹر منڈی میں 400 روپے سے 460 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
ملتان میں مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت 170 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، منڈی میں ٹماٹر 280 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، عام مارکیٹ میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔سیالکوٹ میں ٹماٹر 700روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ میں ٹماٹر کی قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
پشاورمیں سرکاری نرخنامے کے مطابق فی کلو ٹماٹر کی قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے، پشاور سبزی منڈی میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، عام مارکیٹ میں فی کلو ٹماٹر 600 سے 630 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
پاکستان میں اکتوبر نومبر کے مہینوں میں زیادہ تر ٹماٹر افغانستان سے آتے ہیں لیکن حالیہ کشیدگی کی وجہ سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے یہ ٹرک پاکستان نہیں آ رہے، ٹماٹروں کی سپلائی رکنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی ٹماٹر کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے، 50 سے 80 روپے تک بکنے والے ٹماٹر کی قیمت 350 روپے تک پہنچ گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر 250 روپے 350 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، منڈی میں ٹماٹروں کی سپلائی کم ہے اور ان کی ڈیمانڈ زیادہ ہے جس کی وجہ سے بھی ٹماٹروں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، منڈی ذرائع کے مطابق لاہور کی بادامی باغ مارکیٹ میں روزانہ 30 ٹرک ٹماٹروں کے آتے ہیں لیکن پچھلے ہفتے سے صرف 15 سے 20 ٹرک آ رہے ہیں۔
سیلاب کی وجہ سے سندھ کی فصل بھی تاخیر کا شکار ہے، اکتوبر کے آخر تک سندھ کے علاقے ٹھٹھہ، بدین اور میرپورخاص سے ٹماٹروں کی نئی فصل آ جاتی ہے لیکن بارشوں اور پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے فصل اب تک تیار نہیں ہو سکی ہے۔
ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹماٹروں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 5 hours ago

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 3 hours ago

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- a day ago

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 5 hours ago

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- a day ago

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 4 hours ago

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 20 minutes ago

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 5 hours ago

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 5 hours ago

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 16 minutes ago

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 5 hours ago









