ماحولیاتی ماہرین کے مطابق دونوں شہروں کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے


دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارت کا دارالحکومت دہلی ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق دونوں شہروں کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
فضائی آلودگی کے عالمی اشاریے ’ائیر کوالٹی انڈیکس‘ (AQI) کے مطابق لاہور میں آلودگی کی شرح 251 ریکارڈ کی گئی، جو خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق شہر میں اوسط اے کیو آئی 210 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی کی بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث آج لاہور میں دھند اور اسموگ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ دیوالی کے موقع پر بھارت کے مختلف شہروں میں ہونے والی آتش بازی نے فضا کو مزید آلودہ کردیا ہے، جس کے اثرات سرحد پار یعنی پاکستان کے شہروں، خصوصاً لاہور، میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا، ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت صوبے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کو فوری بند کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور میں اسموگ کے ہاٹ اسپاٹس پر اینٹی سموگ گنز کا استعمال جاری ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کسی حد تک کمی لائی جا سکے۔ سموگ کنٹرول کرنے والی یہ جدید مشینری فضائی ذرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے، جس کے ساتھ ایئر کوالٹی مانیٹرز، ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی اور پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر سردیوں میں فضائی آلودگی کی شدت بڑھ جانے کے باعث یہ اقدامات زیادہ ضروری ہو جاتے ہیں تاکہ شہریوں کی صحت کو بچایا جا سکے۔
اسموگ کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے اور حفاظتی اقدامات جیسے ماسک پہننے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے یہ انتہائی اہم ہے۔ اس کے ساتھ ہی بعض ماہرین نے مزید سخت حکومتی اقدامات اور توانائی کے صاف متبادل استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ طویل المدتی طور پر اسماگ پر قابو پایا جا سکے۔ ایسے اقدامات کی مدد سے لاہور کو دنیا کے بدترین آلودہ شہروں میں کمی کی جانب لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ تمام اقدامات پنجاب حکومت کے جدید اسموگ مینجمنٹ پلان اور گرینڈ آپریشن کا حصہ ہیں جن کا مقصد فضائی معیار کو بہتر بنانا اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے.
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago





