اگر طالبان رجیم نے خوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، وزیر دفاع
جب تک معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہمارے درمیان جنگ بندی رہے گی، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، اگر طالبان رجیم نے خوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا سیز فائر معاہدے میں یہ بہت واضح طور پر بیان کی گئی ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے، ترکیہ، قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہےکہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ سب کچھ صرف ایک شق پر منحصر ہے۔
ان کا کہنا تھا اس سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی، کوئی وقت مقرر نہیں تھا کہ ہم فلاں تاریخ تک دیکھیں گے اور پھر سیز فائر معاہدے کی توسیع کریں گے، جب تک نافذ العمل معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہمارے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں سیز فائر معاہدہ طے پایا تھا جس میں قطر اور ترکیے نے کردار ادا کیا تھا۔ سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ایک اور بیٹھک ترکیے میں 25 سے 27 اکتوبر تک ہو گی۔

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 14 منٹ قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 34 منٹ قبل

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

پاک افغان جنگ بندی معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے،طورخم بارڈر جلد آمدورفت کیلئے کھلنے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- 2 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر موجود ہے
- 4 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل پر پابندیاں لگا سکتے ہیں، یورپی یونین
- 4 گھنٹے قبل
سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب
- ایک گھنٹہ قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 15 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 37 منٹ قبل