انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ ایک ایسی پولیس کے ساتھ کیسے کھڑا ہو سکتا ہے، جسے ضروری اسلحہ اور وسائل تک فراہم نہیں کیے گئے۔


وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو "بزدار ٹو" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل مسئلہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی نہیں، بلکہ سوچ کی تبدیلی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے خود بلٹ پروف گاڑیاں نہیں خریدیں، اور جب وفاق نے یہ گاڑیاں فراہم کیں تو انہیں "پرانی" قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دی گئی تھیں، مگر بدقسمتی سے اس پر سیاست کی گئی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے گاڑیوں کو ناقص اور پرانی قرار دیتے ہوئے انہیں واپس کرنے کا عندیہ دیا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو وفاق کی جانب سے عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں، جن میں تمام حفاظتی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، اور ایک گاڑی کی لاگت 10 کروڑ روپے ہے۔ ان کے مطابق یہ گاڑیاں وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دی گئیں، اور وفاقی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود پولیس کو یہ سہولیات فراہم کیں۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ کی سوچ "نابالغ" ہے، اور وہ بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے غیر سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک قومی ایجنڈا ہے، اور نیشنل ایکشن پلان کسی فرد یا حکومت کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگا۔
طلال چوہدری نے وزیر اعلیٰ کو عثمان بزدار سے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "سہیل بزدار" کو جان بوجھ کر خیبر پختونخوا میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ ایک ایسی پولیس کے ساتھ کیسے کھڑا ہو سکتا ہے، جسے ضروری اسلحہ اور وسائل تک فراہم نہیں کیے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو ان کی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا، اور بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے نہتی پولیس کو میدان میں اتار دیا۔ ان کے بقول، ریاستی سطح پر فیصلہ ہو چکا ہے کہ پاکستان میں انتہا پسندی کی سوچ کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل





