مزدوروں کو کام ختم کرکے واپس جاتے ہوئے پک اپ سمیت اغوا کیا گیا، لیویز ذرائع


بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔
یہ مزدور علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کر رہے تھے۔ اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مزدوروں کو کام ختم کرکے واپس جاتے ہوئے پک اپ سمیت اغوا کیا گیا۔ حملہ آوروں نے تھوڑی دور جا کر ڈرایئور کو چھوڑ دیا جبکہ مزدوروں کو پک اپ سمیت لے گئے۔
اطلاع پر لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پہاڑی سلسلے اور دیگر مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل





