مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ
عالمی برادری سے مطالبہ ہےکہ وہ مؤثر اقدام اٹھائے تاکہ اسرائیل کو ان اقدامات سے روکا جا سکے اور قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے،دفتر خارجہ


اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں پر اسرائیل کی جانب سے قبضہ کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی قانون ساز اسمبلی میں پیش کیے گئے مجوزہ بل کے ذریعے غیر قانونی یہودی بستیوں سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیلی دائرہ اختیار میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں،پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدام اٹھائے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے روکا جا سکے اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے۔
🔊PR No.3️⃣1️⃣3️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 23, 2025
Pakistan Strongly Condemns Israeli Moves Undermining Palestinian Sovereignty https://t.co/xUzE3GlRGM pic.twitter.com/ySISpzT8CA
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزیدکہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق، بالخصوص حقِ خودارادیت کے تحفظ کے لیے علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، تاکہ فلسطینیوں کے لیے امن، انصاف اور وقار کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متحد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جو 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے غزہ میں امن معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اسرائیلی قابض افواج کے تازہ حملوں کی پرزور مخالفت کرتا ہے جن کے نتیجے میں بے شمار بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں شرم الشیخ میں مسلم و عرب ممالک، امریکہ، یورپ اوراقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں ہونے والے امن معاہدے کے منافی ہیں۔

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 18 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 17 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 8 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 18 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 14 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 18 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 15 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 16 گھنٹے قبل








