مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں۔

جی این این کے مطابق آزاد کشمیر انتخابا ت میں سابق وزرائے اعظم اور سیاسی جماعتوں کے سربراہ آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل رہے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوئی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ لبیک پاکستان کے 33، 33 امیدوار آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔مسلم کانفرنس کے 32، جماعتِ اسلامی کے 28 امید وار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ایوان 53 اراکین پر مشتمل ہے جبکہ انتخابات میں 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹر تھے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
غیر سرکاری نتائج
ایل اے ۔ 40 کشمیر ویلی 1 : سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 43۔ کشمیر ویلی: علاقہ کشمیر ویلی فور میں تحریک انصاف کے جاوید بٹ کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگی کی نسیمہ خاتون دوسرے نمبر پر رہیں۔
تحریک انصاف کے جاوید بٹ نے 774 ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
ایل اے42۔وادی 3 : کی نشست بھی تحریک انصاف نے اپنے نام کر لی ،تحریک انصاف کے عاصم شریف1254ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن)کے شوکت علی شاہ1205ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 44۔ کشمیر وادی 5 :ن لیگ کے حافظ احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مہرالنسا مسلم کانفرنس 1163 دوسرے نمبر پر رہی اور پی ٹی آئی کے بشیر خان 546 ووٹ کے ساتھ تیسرے اور پی پی پی کے راشد اسلام بٹ 482 ووٹ کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے ۔
ایل اے 43۔ وادی کشمیر 4: سے تحریک انصاف کے جاوید بٹ 782 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ایل اے 41۔ کشمیر ویلی 2 : لاہور کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین 2326 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے۔34 جموں1: کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کےریاض احمدنے1283ووٹ لےکرلاہور سےمیدان مار لیاجبکہ مسلم لیگ(ن)کےناصر حسین ڈار836ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔
ایل اے14۔ باغ 1: کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس سردار عتیق 29ہزار561ووٹ لےکر کامیاب جبکہ پاکستان کے تحریک انصاف کے میجر لطیف خلیق 13 ہزار 429 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 1 میرپور 1 : کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 14 ہزار 233 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 7609 ووٹ لیے۔
گوجرانوالہ ایل اے 35۔ جموں 2: کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کانٹے دار مقابلے کے بعد بلے نے میدان مار لیا۔پی ٹی آئی کے مقبول گجر 18883 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ ن لیگ کے اسماعیل گجر ن 16885 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے۔36 جموں 3: کے تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق 20467 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے۔ 3 میرپور 3 : کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر جیت گئے جکہ ن لیگ کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔
حلقہ ایل اے۔ 4 میرپور 4 : کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے۔ 5 بھمبر 1: کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور21799 ووٹوں سےکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 15583 ووٹ حاصل کرسکے۔
ایل اے۔38 جموں 5: کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکبر چوہدری 14143 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے ذیشان علی 8740 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے۔45 کشمیرویلی 6: کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےعبدالماجد خان 3114 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2000 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔
ایل اے ۔15 وسطی باغ: تمام 185 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس 19 ہزار 825 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پی پی پی کے سردار ضیاءالقمر 14 ہزار 558 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
تفصیلات جاری ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- a day ago

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 hours ago
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- 2 days ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- a day ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 hours ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 3 hours ago

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- 2 days ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- a day ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 3 hours ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- a day ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- a day ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 21 hours ago

