ٹی ایل پی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے،عظمیٰ بخاری
رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے، دونوں بھائیوں کی گرفتاری جلد کرلیں گے،عظمی بخاری


لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) سے متعلق پابندی کا فیصلہ کچھ دیر میں ہی متوقع ہے۔ٹی ایل پی والے دندناتے پھر رہے تھے اور عام آدمی پریشان تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی آرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی والوں نے املاک کو نقصان پہنچایا، جو مال غنیمت ٹی ایل پی والوں نے اکھٹا کیا وہ بھی سب کے سامنے ہے، ٹی ایل پی والوں نے شہریوں سے گاڑیاں بھی چھینی تھیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو جلانا اور غیر مسلموں سے زیادتی کا ہمارا مذہب درس نہیں دیتا، غزہ اور فلسطین کی آزادی کے لیے نکلنے والوں نے چیزوں کو جلایا، ٹی ایل پی کے لوگوں سے فائر آرمز کی گولیاں بھی ملیں، کیل لگے ڈنڈے، غلیل اور پستول استعمال کیے گئے، پولیس والوں کو انہی پسٹلز کی گولیاں لگی ہیں، انہی کی گولیوں سے لوگ مرے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے اور وفاقی حکومت ہی اب اس انتہا پسند جماعت کے مقدر کا فیصلہ کرے گی ۔
سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے، دونوں بھائیوں کی گرفتاری جلد کرلیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی غیر قانونی اجتماع کو منعقد کرنا جرم ہو گا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی سکروٹنی ہو رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کسی بھی طرح کا اسلحہ لائسنس اب جاری نہیں ہوگا اور ہمیں پنجاب کو اسلحے سے پاک کرنے کے عزم کی طرف جانا ہے، جن اسلحہ ڈیلرز کے پاس لائسنس نہیں تھے ان کی دکانیں سیل کردی گئی ہیں، 90 اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے جب کہ 511 اسلحہ ڈیلرز نے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواست دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اس وقت 10 لاکھ سے زائد افراد کے پاس اسلحہ ہے، 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے، جن ڈیلرز کے پاس لائسنس نہیں تھا، وہ دکانیں سیل کر دی گئیں، اب کوئی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا، مختلف اداروں کے نام پر 42 ہزارسے زائد اسلحہ لائسنس رجسٹرڈ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، ہتھیار بند جتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، پنجاب میں قیام امن کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے، کسی کوقانون ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی
- 2 دن قبل
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف
- ایک دن قبل

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم
- 2 دن قبل

2027 میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیےپاکستان انگلینڈ کا دورہ کرے گا
- 2 دن قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان
- ایک دن قبل

بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ 'عینک والا جن' کی نئے انداز میں واپسی
- 2 دن قبل

سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے
- ایک دن قبل

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ
- ایک دن قبل
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت
- ایک دن قبل



