ٹی ایل پی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہے، ٹی ایل پی ہجوم کے تشدد میں ملوث ہے،چارج شیٹ


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ضابطے کی کارروائی کےلیے وفاقی وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومتِ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی، اس حوالے سے مذہبی جماعت ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کے لیے غور کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن الیون بی ون کے تحت تجویز کی گئی۔
چارج شیٹ میں کہا گیا کہ ٹی ایل پی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہے، ٹی ایل پی ہجوم کے تشدد میں ملوث ہے، ٹی ایل پی نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ٹی ایل پی ہتھیار سازی میں ملوث ہے، ٹی ایل پی نےمحرم میں شیخوپورہ اور میانوالی میں فرقہ وارانہ تشدد کیا، 70 لوگ زخمی اور 5جاں بحق ہوئے۔
چارج شیٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے حالیہ مظاہروں میں 6 افراد زخمی ہوئے ، ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ٹی ایل پی مظاہروں میں 47 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، بعض اہلکار عمر بھر کے لیے معذور ہوگئے۔
وزارتِ داخلہ کی سفارشات میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے کیے گئے نقصانات کی رپورٹ بھی شامل ہے، پرتشدد مظاہروں کے بعد پنجاب حکومت نے وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں 2021 بھی ٹی ایل پی پابندی لگائی گئی تھی، بعدازاں 7 ماہ کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- a day ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- a day ago

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- a day ago

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- an hour ago

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 hours ago

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 36 minutes ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- a day ago

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- an hour ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 2 hours ago






.webp&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)
