26نومبر احتجاج، غیر حاضری پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک،تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا


26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔
عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔
عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ مقدمے کی سماعت پیر 27اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب، پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور بھانجا شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔
ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت، پراسیکیوٹر نے استدعا کہ مقدمے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، عدالت اس میں تاریخ دے دے۔
عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ہنگو میں 2 دھماکے، چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

اونچی آواز میں نورجہاں کا گانا’’ ویکھ وے دن چڑھیا کہ نہیں‘‘ سننے پر شہری گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی پرپابندی کیلئےوزارت داخلہ کا سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید ہزاروں روپے سستا
- 5 گھنٹے قبل
ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا
- 2 گھنٹے قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں اے آئی پر مبنی نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

بھارت: ہوٹل میں کھانے کے دوران اچانک چوہا نکل آیا،آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست،دہلی دوسرے نمبر پر
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ترکیہ میں ہو نگے، طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کالعدم جماعت قرار
- 3 گھنٹے قبل







