ملتان سلطانز کے مالک کی ایک بار پھر پی ایس ایل مینجمنٹ پرشدید تنقید،پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
لیگل نوٹس میں دی گئی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہوں گا، علی ترین


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ایک بار پھر پی ایس ایل مینجمنٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل مینجمنٹ نے مجھے لیگل نوٹس بھیج کر دھمکی دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا اور کہا، ’اگر میں نے ان سے عوامی معافی نہیں مانگی تو فرنچائز کا معاہدہ ختم کر دیں گے، میں لیگل نوٹس میں دی گئی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہوں گا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں دھمکیوں سے چپ ہوجاؤں گا تو یہ آپکی غلط فہمی ہے۔‘
The PSL Management has sent me a notice threatening to cancel Multan Sultans unless I offer them a public apology. Hazir Saeen. pic.twitter.com/yHWCcClXaD
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) October 23, 2025
انہوں نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا، ’مجھے پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کےلیے میں بیٹھنے کو تیار ہوں لیکن آج تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ میرے مسائل جاننے کے لیے کسی نے ایک کال یا ای میل نہیں کی۔‘
علی ترین نے ویڈیو پیغام میں طنزیہ انداز میں معافی بھی مانگی اور کہا، ’پی ایس ایل مینجمنٹ میں قابل لوگوں کی شمولیت کا مطالبہ کرنے پر میں مانگی مانگتا ہوں، ڈرافٹ، ٹریننگ کی سہولتوں اور افتتاحی تقریب پر تنقید پر بھی معافی مانگتا ہوں کہ میں نے اس ایونٹ کو بہتر کرنے کے بارے میں سوچا۔‘
یاد رہےکہ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر فرنچائز ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فرنچائز کو 10 سالہ معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ فرنچائز نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو معاہدے کی منسوخی اور فرنچائز مالکان کو بلیک لسٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 4 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 20 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago







