نامور فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی اوورسیز کے لئے عدالتیں بنانے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے مشکور
اگر میرےکیسز کے فیصلے نوے روز میں نہ کئے تو ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز واپس کر دوں گا۔ میری زندگی کو خطرہ ہے، مگر ڈرتا صرف اللہ تعالیٰ سے نہیں ہوں ،محمود بھٹی


لاہور: عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا اوورسیز کے لئے عدالتیں بنانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ اوورسیز عدالتوں کا فیصلہ نوے روز میں ہونا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی حالات سے ڈرے ہوئے ہیں۔ ہم لوگ بڑی محنت کر کے پاکستان پیسہ بھیجتے ہیں۔
محمود بھٹی نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں واقع ایک اسپتال کا مین شیئر ہولڈر ہوں ،جسے سی او بنایااسی نے قبضہ کر لیا۔ اسی اسپتال میں کیش پر کام ہو رہا ہے ایف بی آر ریکارڈ چیک کرے۔محمود بھٹی نے کہا کہ حکومت سے پوچھتا ہوں کہ میرے ساتھ یہ زیادتیاں کیوں ہورہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یتیم خانے بنانے کے لئے زمین خریدی اس پر قبضہ ہو چکا ہے ۔باہر سے آ کر کیس لڑ رہا ہوں ۔ غریبوں کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مجھے عزت دی،مجھے ایسے لگ رہا ہے کہ ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز دے کر مجھے خوار کیا جارہا ہے۔
اگر میرےکیسز کے فیصلے نوے روز میں نہ کئے تو ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز واپس کر دوں گا۔ میری زندگی کو خطرہ ہے، مگر ڈرتا صرف اللہ تعالیٰ سے نہیں ہوں ۔
میرے ہاسپٹل کا مسئلہ حل کیا جائے ۔اس ملک میں انصاف مل جائے تو حالات بدل سکتے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی ڈر گئے ہیں وہ پاکستان میں پیسہ نہیں بھیجیں گے۔ انصاف نہ ملا تو پیسہ لیکر باہر چلا جاؤں گا۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 15 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 16 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 10 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 12 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 16 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 21 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago





