کشمیریوں کا بھارتی جارحیت کیخلاف پیر کو دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
۔ جب تک مقبوضہ کشمیر سے آخری بھارتی فوجی کا انخلا نہیں ہو جاتا آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی،حریت رہنما غلام محمد صفی


مطفر آباد: کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف کل پیر کو دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہائش پذیر کشمیری بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں۔ اور ریاست جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ اور بھارتی قبضے کے خلاف کل پیر کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پر عملدرآمد کروایا جائے۔ جب تک مقبوضہ کشمیر سے آخری بھارتی فوجی کا انخلا نہیں ہو جاتا آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
کشمیری رہنما نے کہا کہ یوم سیاہ کے موقع پر مظفر آباد میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اور اقوام متحدہ سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 12 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 18 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 17 گھنٹے قبل

