انڈونیشیا پہلے ہی اس مشن میں اپنی فوج بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے، جب کہ آذربائیجان نے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔


اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔
ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیڈیون سار نے کہا کہ جو ممالک غزہ میں اپنی افواج بھیجنے کے لیے تیار ہیں، انہیں کم از کم اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے اسرائیل کے خلاف دشمنی پر مبنی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، اس لیے "ہمارے لیے یہ ناقابلِ قبول ہے کہ ہم ترک افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں۔ ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے، اور اپنے امریکی دوستوں کو بھی یہ بات صاف طور پر بتا چکے ہیں۔"
گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا تھا کہ وہ غزہ میں ترک سکیورٹی فورسز کے کسی کردار کی سخت مخالفت کریں گے۔ نیتن یاہو کے مطابق، "یہ فیصلہ اسرائیل کرے گا کہ کن غیر ملکی افواج کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔"
دوسری جانب، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جمعے کے روز اسرائیل اور غزہ کے دورے کے دوران کہا کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس ایسے ممالک پر مشتمل ہونی چاہیے جن پر اسرائیل کو اطمینان ہو۔
خبر رساں اداروں کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ کی پٹی میں امریکی فوجی بھیجنے سے انکار کیا ہے، تاہم وہ انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر، ترکیہ اور آذربائیجان سے اس مشن میں ممکنہ شرکت کے لیے رابطے میں ہے۔
ادھر، اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں استحکام کے لیے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی دفاعی حکام نے پارلیمنٹ کی خارجہ و دفاعی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان کے فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔
انڈونیشیا پہلے ہی اس مشن میں اپنی فوج بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے، جب کہ آذربائیجان نے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔
تاہم پاکستانی افواج کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان یا عوامی تذکرہ سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے غزہ میں پاکستانی افواج کی تعیناتی کے سوال پر کہا تھا کہ اس معاملے پر وزارتِ خارجہ جواب دے گی۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- an hour ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- an hour ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 6 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago







