اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نویں اجلاس کے متفقہ منٹس پر دستخط کیے۔


پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک نے دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل طے کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک-بنگلا دیش نواں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کے مشیر خزانہ نے کی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی، جس سے بنگلادیش چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کر سکے گا۔ اجلاس میں دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا اور پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہِ راست پروازوں کے لیے کام تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔
پاکستان حلال اتھارٹی اور بنگلادیش اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے، جس سے معیار اور سرٹیفکیشن میں تعاون بڑھانے کا راستہ ہموار ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور کے قیام پر زور دیا گیا، جبکہ بنگلادیشی طلبہ کے لیے پاکستان میں 500 نئی اور مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تجویز دی گئی۔ علاوہ ازیں پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت تربیتی سیٹیں 5 سے بڑھا کر 25 کردی گئی ہیں۔
اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، مواصلات، تعلیم، بینکنگ، صحت، سیاحت، اطلاعات و نشریات اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں تعاون پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک نے طبی اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔
اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نویں اجلاس کے متفقہ منٹس پر دستخط کیے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ بنگلادیش کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں اور پاکستان و بنگلادیش کے تعلقات باہمی احترام اور دوستی پر مبنی ہیں۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 4 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 4 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل






.jpg&w=3840&q=75)
