آذربائیجان کا پاکستان میں بینالپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کا اعلان
اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ امن، سلامتی اور خوشحالی دونوں ممالک کا مشترکہ مشن ہے


آذربائیجان نے اسلام آباد میں آئندہ ماہ ہونے والی بینالپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کے آئین کی منظوری کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر باکو میں منعقدہ بینالاقوامی پارلیمانی کانفرنس کے دوران آذربائیجان کی اسپیکر صاحبا غفاروا سے دوطرفہ ملاقات کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ امن، سلامتی اور خوشحالی دونوں ممالک کا مشترکہ مشن ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کی قیادت کو 10 تا 12 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں ہونے والی “انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس” میں شرکت کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس علاقائی امن، ترقی اور بینالپارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم فورم ثابت ہوگی۔
اسپیکر صاحبا غفاروا نے چیئرمین سینیٹ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے دوران دونوں رہنماؤں کی دوسری ملاقات دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی علامت ہے۔
انہوں نے پاکستان میں میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آرمینیا کے ساتھ جاری امن و ترقیاتی اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں، مشترکہ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- an hour ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 21 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 16 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 21 hours ago



