Advertisement
تفریح

لیجنڈ اداکارعرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ پروڈکشن کا آغاز کر دیا،شوبز شخصیات کی شرکت

میں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انڈسٹری میں بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ،عرفان کھوسٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Nov 2nd 2025, 4:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیجنڈ اداکارعرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ پروڈکشن کا آغاز کر دیا،شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکارعرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ پروڈکشن کا آغاز کر دیا،افتتاحی تقریب میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ 

تفصیلات کے مطابطق لاہور کے علاقے اڈہ پلاٹ میں منعقدہ تقریب میں عرفان کھوسٹ، سرمد سلطان کھوسٹ، اداکارہ مدیحہ شاہ ، راشد محمود، ہدایتکار سید نور، ناصر ادیب، معروف قوال آصف علی سنتو، جاوید اقبال کارٹونسٹ، اچھی خان اور دیگر شریک ہوئے 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارعرفان کھوسٹ نے کہا کہ یہ پروڈکشن ہاوس میرے بیٹے ولید کھوسٹ نے بنایا ہے انڈسٹری کیلیے ایک گھر کی طرح ہو گا۔

ان کا کہنا تھا جی یہاں مختلف پروڈکشنز ہوں گی اور فن کا شوق رکھنے والوں کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں 

اداکار و ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ نے مزید کہا کہ میں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انڈسٹری میں بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تقریب میں شریک شوبز شخصیات نے عرفان کھوسٹ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement