صدر آصف علی زرداری4 تا 6 نومبر کو قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے
صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کے استحکام میں اس کے بنیادی کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے


اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام 4 تا 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری اس موقع پر سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کے فروغ، اور جامع معاشی نمو کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے، وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کے استحکام میں اس کے بنیادی کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
صدر زرداری دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ (2026-28) کے آغاز کے لیے پاکستان کی تیاری پر بات کریں گے۔ یہ منصوبہ غیر رسمی ورکرز، معذور افراد اور بچوں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرہ کو وسعت دینے اور ماحول دوست روزگار کے فروغ سے متعلق ہے۔
صدرِ مملکت دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن اور عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ پاکستان کے منصوبوں کو اجاگر کریں گے اور ترقیاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
علاوہ ازاںصدر مملکت ایس ڈی جی اسٹیمولس، قرض برائے سماجی و ماحولیاتی تبدیلیوں، اور چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو جیسے ذرائع کے ذریعے مالی وسائل کے حصول کی اہمیت پر زور دیں گے۔
صدرِ مملکت دوحہ سربراہ اجلاس کے نتائج کو عملی اقدامات میں ڈھالنے اور پائیدار، جامع ترقی کے فروغ کے پاکستان کے عزم کو بھی دہرائیں گے۔
اس دوران وہ عالمی و علاقائی رہنماؤں، بالخصوص قطر کی قیادت اور اقوامِ متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- an hour ago

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی ساتھیوں سمیت ہسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
- 15 hours ago

افغانستان :ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 6.3 شدت کا خوفناک زلزلہ،20 سے زائد افراد ہلاک ، 320سے زائد زخمی
- 5 hours ago

وزیراعظم شہبازشریف کی چیئرمین پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست
- an hour ago

سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
- 5 hours ago

بھارت کی آلودہ ہواؤں سے پنجاب مسلسل متاثر، لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا
- 2 hours ago

کراچی کے علاقے منگھوپیرسے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- 2 hours ago

ایران جوہری تنصیبات مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، صدر مسعود پزشکیان
- 17 hours ago

صحافی مشرف زیدی عالمی میڈیا کیلئے وزیراعظم کے ترجمان مقرر
- 16 hours ago

اسرائیل غزہ میں فوجی کارروائیوں کے لیے امریکا سے اجازت نہیں لیتا، صرف آگاہ کرتا ہے، نیتن یاہو
- 2 hours ago

ترکیہ میں غزہ کے معاملے پر اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت
- 4 hours ago

بھارت: پوجا سے واپس لوٹنے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ، 18 افرادجاں بحق
- 16 hours ago







.webp&w=3840&q=75)


