افغانستان، بھارت کی جنگ لڑ رہا ہے،اگر باز نہ آیا تو اس کا انجام زیادہ برا ہوگا،رانا تنویر حسین
امریکہ و بھارت کادفاعی معاہدہ پریشانی کا باعث نہیں، ہماری کی عسکری قوت اور سپہ سالار کی صلاحیتیں ایسی ہیں کہ کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،تنویر حسین


مریدکے: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے افغانستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی جنگ لڑ رہا ہے، اگر باز نہ آیا تو اس کا انجام بھارت سے بھی زیادہ برا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے نواحی علاقے الہ پور سیداں میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے کسی پریشانی کا باعث نہیں، پاکستان کی عسکری قوت اور اس کے سپہ سالار کی صلاحیتیں ایسی ہیں کہ کوئی بھی ملک میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
انہوں نے افغانستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی جنگ لڑ رہا ہے، اگر باز نہ آیا تو اس کا انجام بھارت سے بھی زیادہ برا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کا پاکستان کو سفارتی فاتح قرار دینا ایک بڑا اعزاز ہے جو ملک کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے،ان کا کہناتھا کہ سائفر اور فارم 47 صرف پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا جسے حالیہ انتخابات نے دفن کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ متنازعہ شخصیات کو سرکاری عہدوں پر تعینات کیا اور اب وہی افراد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کو تحمل اور وقار کے ساتھ قبول کیا ہوتا تو کچھ عزت بچ جاتی۔
اس سے قبل اپنے اعزاز میں نواحی علاقے الہ پور سیداں میں دیے گئے ظہرانے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ کاظمی برادران ہمارے بااعتماد ساتھی ہیں جنہوں نے سماجی خدمت کو اپنا مشن بنا رکھا ہے۔

لیجنڈ اداکارعرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ پروڈکشن کا آغاز کر دیا،شوبز شخصیات کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل

بھارت: پوجا سے واپس لوٹنے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ، 18 افرادجاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی سے بدتمیزی اسے مزید ذہین بناتی ہے، تحقیق میں انکشاف
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ فائنل : بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف
- 9 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری4 تا 6 نومبر کو قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے
- 9 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
- 9 گھنٹے قبل

صحافی مشرف زیدی عالمی میڈیا کیلئے وزیراعظم کے ترجمان مقرر
- 4 گھنٹے قبل

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی ساتھیوں سمیت ہسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 6 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں چینی بحران شدت اختیار کر گیا، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
- 11 گھنٹے قبل

ایران جوہری تنصیبات مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، صدر مسعود پزشکیان
- 6 گھنٹے قبل











