قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 3،3 صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


فیصل آباد:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تاریخی اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم 49.1 اوورز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقا کی بیٹنگ
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بلے بازی کی دعوت تو کوئنٹن ڈی کوک اور وان ڈرے پریٹوریئس نے ٹیم کو 98 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، پریٹوریئس 57 رنز بناکر صائم ایوب کا شکار بنے۔
ڈی کوک نے ٹونی ڈی زورزی کے ساتھ ملکر 43 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران اپنی نصف سینچری بھی مکمل کی، وہ 63 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ زورزی 18 رنز بناکر صائم ایوب کی باؤلنگ پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔
پروٹیز کپتان میتھیو بریٹزکے نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیبیو کرنے والے سینیتمبا قیشیلے 22 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، ڈونووین فریرا 3، جارج لنڈے 2، رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کاربن بوش نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
اس طرح جنوبی افریقا کی ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 49.1 اوورز میں 263 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف مل گیا۔
دوسری طرف قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 3،3 صائم ایوب 2 جب کہ محمد نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 2 گھنٹے قبل
 

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پرڈیوسر ڈسٹری بیوٹر چودھری اعجاز کامران انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل
 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- ایک گھنٹہ قبل
 

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب
- 7 گھنٹے قبل
 

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل
 

بابا گورونانک کا جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل
 

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- 2 گھنٹے قبل
 

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
 

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل
 

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار
- 3 گھنٹے قبل
 

پی ٹی اےکا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
 

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل
 




.jpg&w=3840&q=75)






