پاکستان
وزیر اعظم کا ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ کیا ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، سینیٹر فیصل جاوید، چیئرمین سی ڈی اے بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
سیٹیزن کلب کی عمارت کی تعمیر کا آغاز 2008میں ہوا لیکن اس کی تکمیل التوا کا شکار رہی، موجودہ حکومت نے 2018 میں سیٹزن کلب کی عمارت کی تکمیل کو مکمل کیا۔
عمارت کو برؤے کار لانے کے حوالے سے درپیش قانونی معاملات کے پیش نظر معاملہ التوا کا شکار رہا، کابینہ نے حال ہی میں اس عمارت کو عوامی مقاصد کے لئے برؤے کار لانے پر غور کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر معروف آرکیٹیک نیر علی دادا اور چئیرمین سی ڈی اے پر مشتمل کمیٹی قائم کی۔کمیٹی سیٹیزن کلب کی عمارت کوعوامی مقاصد کے لئے برؤے کار لانے کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیر اعظم کوجلد پیش کرے گی۔
حج 2025 کے لیے ملک میں درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گیا ہے،حج درخواستیں نامزدہ کردہ 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی اور باقی واجبات یکم تا 10 فروری تک ادا کرنا لازمی ہوں گے۔
ترجمان مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے۔جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں۔ بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سینکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔ جبکہ حج کی اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز اور قربانی کی سہولت دستیاب ہوگی۔
سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں تاہم شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل اوور 12 سال سے کم عمر افراد کو حج کے سفر اجازت نہیں ہو گی۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائیٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہر قسم کی مفصل رہنمائی میسر ہوگی۔
ٹیکنالوجی
پی ٹی اےکاغیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ
یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔
تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ