علاقائی
گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے بڑی خبرآگئی
اسلام آباد : گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔
بین الصوبائی وزارئے تعلیم کانفرنس بدھ کے روز وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگی جس میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہناہےکہ اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز وزارئے تعلیم کے سامنے رکھی جائیگی۔
خیال رہے کہ پنجاب مین یکم اگست سے سکول کھل جائیں گے تاہم گرمی کی حالیہ لہر کے باعث چھٹیاں بڑھانے پر غور کیا جائیگا ۔ یکم اگست کو سکول کھولنے یا چھٹیاں 14 اگست تک بڑھانے کا حتمی فیصلہ پرسوں کیا جائیگا۔
کھیل
کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24 شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔
کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، ہم صورت چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
تفریح 3 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے