مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
اپنی افواج کوانرجی دینےکی ضرورت ہے، دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے جو ترامیم چاہیے وہ ہو جائیں گی، پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہےگا، فیصل واوڈا


اسلام آباد: سینئر سیاسی رہنما وسینیٹر فیصل واوڈا نے وفاقی دارالحکومت میں سربراہ جےیو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی،جس میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت ملکی سیاست کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، مجھےتو27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہوتی نظرآرہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کواعتماد میں لینا چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کوخوش آمدید کہتےہیں، اگر مولا جٹ کی سیاست کریں گے تو پھینٹا بھی لگےگا اور گورنرراج کا بھی آپشن ہے۔
دورانِ گفتگو فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا کےلیےمولانا فضل الرحمان کا ساتھ ضروری ہے۔
سینئر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی نظام کوڈی ریل نہیں ہونے دے گی، اٹھارہویں ترمیم کوختم نہیں کیا جارہا،مولانا کےبحاف پرکچھ نہیں کہہ سکتا اپنا فیصلہ وہ خود کریں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی افواج کوانرجی دینےکی ضرورت ہے، دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے جو ترامیم چاہیے وہ ہو جائیں گی، پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہےگا، کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ صرف زمین، سمندر اور فضا میں نہیں ہوتی، سائبرجنگ، بیانیےکی جنگ اورمعیشت کی جنگ بھی ہوتی ہے، اپنی افواج کو مضبوط کریں گے،افواج مضبوط ہوگی تو ملک کا دفاع بھی مضبوط ہوگا۔

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 5 گھنٹے قبل

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 4 گھنٹے قبل

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر
- 5 گھنٹے قبل

ہمارا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،وزیر دفاع
- ایک منٹ قبل

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بیرسٹر گوہر
- 44 منٹ قبل

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل









