27 ویں آئینی ترمیم: سپریم کورٹ کے ججز نے اجتماعی استعفے کی تجویز مسترد کر دی
سپریم کورٹ کے پاس قانون کی آئینی حیثیت کا جائزہ لینے کا اختیار موجود ہے، لیکن یہ اختیار قانون بننے کے بعد استعمال ہوتا ہے،چیف جسٹس


اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں ججز کی اکثریت نے27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اجتماعی استعفے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 نومبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے فل کورٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، جس میں 13 ججز نے شرکت کی، جبکہ جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس مسرت ہلالی بیماری یا ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شامل نہیں ہو سکے۔
اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے اختیارات کم ہونے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران کچھ ججز نے تجویز پیش کی کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی سے روکنے کے لیے اجتماعی استعفے دے، تاہم اس پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ججز کو حکومت یا کسی حکومتی ادارے کو خط لکھنے کے بجائے براہِ راست بات کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے پاس قانون کی آئینی حیثیت کا جائزہ لینے کا اختیار موجود ہے، لیکن یہ اختیار قانون بننے کے بعد استعمال ہوتا ہے، لہٰذا عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی سے پہلے نہیں روک سکتی۔
دوان اجلاس میں یہ بات بھی اٹھائی گئی کہ دو ججز منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں مجھ سے بات کرنی چاہیے تھی، ججز نے عدلیہ کے مضبوط ادارہ جاتی ردِعمل کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ آئینی طریقہ کار کے مطابق اقدامات کیے جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کا ماحول کافی سنجیدہ اور تناؤ کا شکار تھا، اور ججز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عدلیہ کو عوام اور قانون کے سامنے اپنی غیر جانبداری اور مؤثر کارکردگی برقرار رکھنی ہوگی۔ اجلاس بغیر کسی متفقہ فیصلے کے ختم ہوا۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 40 منٹ قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک گھنٹہ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل



