لکی مروت : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دو کمانڈروں سمیت 10 خارجی جہنم واصل
5 دہشت گرد زخمی اور 1 سہولت کار گرفتار کیا گیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں،آئی جی پولیس


لکی مروت: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کامیاب آپریشن کرتے ہو ئے2 خارجی کمانڈروں سمیت فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) کے مطابق لکی مروت پہاڑ خیل پکہ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر بروقت اور قابلِ اعتماد اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی ، کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
حکام کے مطابق سب ڈویژن بیٹنی میں موجود 20 سے 30 دہشت گرد چھوٹے گروپوں کی صورت میں پہاڑ خیل کی طرف نقل و حرکت کر رہے تھے، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے صبح 07:30 بجے بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔
دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثر گولہ باری اور فائرنگ کی، ہلاک 10 دہشت گردوں میں ٹیپو گل گروپ کے 2 اہم کمانڈرز، کمانڈر نیاز علی المعروف اکاشا اور کمانڈر عبداللہ المعروف شپونکوئی شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ آپریشن میں لکی مروت پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں، آپریشن کلیئرنس کے دوران 7 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، 3 لاشیں بیٹنی پہاڑوں کے قریب ہونے اور شدید فائرنگ کے باعث نہیں نکالی جا سکیں۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی )پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے 5 دہشت گرد زخمی اور 1 سہولت کار گرفتار کیا گیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں۔
ذوالفقار حمید نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا، لکی مروت پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے،ان کامزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل





