گلوکارعلی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا "ظالم نظروں سے" ریلیز کرنے کا فیصلہ
علی ظفر اپنی اس سیریز کے ذریعے لیجنڈری فنکاروں کو جدید ساؤنڈ اور عالمی معیار کی پروڈکشن کے ساتھ دوبارہ مین اسٹریم میں لا رہے ہیں


علی ظفر نے پاکستانی پاپ میوزک کی چمک دوبارہ جگا دی۔ میوزک ویڈیو "ظالم نظروں سے" کی ریلیز کے ساتھ ہی لیجنڈ علی حیدر کی بھی شاندار واپسی کرادی
ویب ڈیسک:عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا سنگل اور میوزک ویڈیو ’’ظالم نظروں سے‘‘ ریلیز کردیا جو کہ مایہ ناز پاپ اسٹار علی حیدر کی شاندار واپسی کا اعلان بھی ہے۔
شانی حیدر کی پروڈیوس کردہ یہ گیت جاوید اختر کی لازوال کمپوزیشن اور روشن ناگنوی کے بولوں کو جدید توانائی اور فنکی انداز کے ساتھ جوڑتا ہے، جو ماضی اور حال دونوں کی بہترین جھلک پیش کرتا ہے۔
لاس اینجلس میں فلمایا گیا یہ ویڈیو رنگین ریٹرو ویژولز، اسٹائلائزڈ پرفارمنسز اور سینیمیٹک خوبصورتی سے بھرپور ہے جو پاکستانی پاپ کے سنہری دور کی یاد دلاتا ہے، مگر ایک نئے، بین الاقوامی انداز کے ساتھ۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف علی حیدر کی دیرینہ واپسی کا نشان ہے بلکہ علی ظفر کے اُس وژن کو بھی ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ پاکستان کی موسیقی کے ورثے کو آج کی نسل سے دوبارہ جوڑ رہے ہیں۔
علی ظفر اپنی اس سیریز کے ذریعے لیجنڈری فنکاروں کو جدید ساؤنڈ اور عالمی معیار کی پروڈکشن کے ساتھ دوبارہ مین اسٹریم میں لا رہے ہیں۔ جدت اور ہمہ جہتی کی وجہ سے مشہور علی ظفر اس بار بھی نوسٹالجیا اور نئے دور کی تخلیقی سوچ کو ایک ایسے انداز میں ملا رہے ہیں جو کم ہی فنکار کر پاتے ہیں۔
اس شاندار اشتراک کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا ہے کہ “علی حیدر ایک ایسا آئیکون ہیں جنہوں نے ہماری نوجوانی کی ساؤنڈ ٹریک تشکیل دی۔ ظالم نظروں سے کے ذریعے انہیں ایک نئے، فنکی رنگ میں واپس لانا خوشی اور اعزاز کی بات تھی۔ یہ گیت ہماری یادوں کا جشن بھی ہے اور نئے سفر کی طرف قدم بھی۔”
علی حیدر نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اس کلاسک کو علی ظفر کے ساتھ دوبارہ تخلیق کرنا واقعی خاص تجربہ تھا۔ یہ آئیڈیا انہی کا تھا اور پہلی بار سن کر ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہم کچھ بہت خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ پورا عمل بہت متاثر کن تھا اور مجھے یہ ظالم کولیبیریشن بے حد پسند آیا۔”
اپنی دلکش بیٹ، خوبصورت دھن اور اسٹائلش ویژولز کے ساتھ ظالم نظروں سے اس سال کی سب سے زیادہ متوقع ریلیز میں سے ایک بننے جا رہا ہے۔
اس سنگل اور ویڈیو کو تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور علی ظفر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کردیا گیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- ایک دن قبل











