بنوں:سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل
مارےگئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن برآمد ہوا جب کہ فتنہ الخوارج کی مقامی کمانڈ پر بھی کاری ضرب لگی، جس میں اہم کمانڈرز ہلاک کردیے گئے،حکام


بنوں:خیبر پختونخوا کےضلع بنوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز نے کامیاب آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔
سیکیوررٹی ذرائع کے مطابق بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں مقامی پولیس، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس فورس اور سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 3اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل گئے جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔
حکام کے تمام کارروائیوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی نفری محفوظ رہی جب کہ اہل علاقہ کا بھی ان آپریشنز میں بھرپور تعاون بھی حاصل رہا۔
پولیس حکام کےمطابق مارےگئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن برآمد ہوا جب کہ فتنہ الخوارج کی مقامی کمانڈ پر بھی کاری ضرب لگی، جس میں اہم کمانڈرز ہلاک کردیے گئے۔
شیری خیل، پکہ پہاڑ خیل میں فتنہ الخوارج کے جتھوں کی موجودگی پر لکی پولیس، سی ٹی ڈی بنوں اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خارجی جہنم واصل ہوئے اور 5 زخمی ہو گئے، کارروائی میں ایک سہولت کار کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک 7 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ 3 کی لاشیں دشوار گزار پہاڑی علاقے میں ہونے کی وجہ سے نکالی نہیں جا سکیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے کمانڈرز نیاز علی عرف اکاشا اور عبداللہ عرف شپونکوئی شامل ہیں جو پولیس اور سکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔
دوسری جانب نصر خیل کے علاقے میں بھی لکی پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کی مشترکہ کارروائی میں ایک مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا، جہاں اہل علاقہ نے بھی اپنے محافظوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے ہیں،اُدھر بنوں کے
علاقے ہوید میں بھی پولیس اور امن کمیٹیوں کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، جس میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔
اس کے علاوہ ڈومیل کے علاقے میں فتنہ الخوارج نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کی اطلاع پر بنوں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کمک نے 8 گھنٹے طویل آپریشن کرکے 6 خوارج کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا۔
اس آپریشن میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر رسول عرف کمانڈر آریانہ ساتھیوں سمیت جہنم واصل کردیے گئے جب کہ اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل(آئی جی) آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں ریجن پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز اور دہشت گردوں پر کاری ضرب لگانے پر خصوصی شاباش دی اور کہا کہ خیبرپختونخوا کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کردیں گے، دہشتگردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا۔

بھارتی تیجس گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے
- 21 hours ago

ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا
- 19 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے،وزیر خارجہ
- 19 hours ago

مسلسل کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
- an hour ago

گلوکارعلی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا "ظالم نظروں سے" ریلیز کرنے کا فیصلہ
- 18 hours ago

کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 18 hours ago

لکی مروت : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دو کمانڈروں سمیت 10 خارجی جہنم واصل
- 18 hours ago

وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت
- 5 minutes ago

بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا،دبئی ائیر شو میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- a day ago

کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں،وزیر اعظم
- 21 hours ago









