Advertisement
پاکستان

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ

بنگلہ دیش کے عوام جمہوری ،آئینی عمل سے مسائل سلجھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ہمیشہ تیار ہے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 دن قبل پر نومبر 22 2025، 2:16 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی سزا پر ردعمل  دیتے ہوئے اسے بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا پر پاکستان کا ردعمل آگیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان اس میں مداخلت کو مناسب نہیں سمجھتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے عوام جمہوری ،آئینی عمل سے مسائل سلجھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ 

خیال رہے شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں گزشتہ برس طلبہ کے ملک گیر احتجاج کو طاقت کے ساتھ کچلنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 1400 کے قریب افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

بعدا زاں بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل میں شیخ حسینہ واجد اور ان کے ہمنوا سابق وزرا کے خلاف کیس چلایا گیا اور عدالت نے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کے 6 ساتھیوں کو سزائے موت سنائی گئی۔

Advertisement