پائلٹ ”بیریل رول“ نامی کرتب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس میں طیارہ ایک سمت جھک کر الٹا ہوتا ہے، پھر دوبارہ سیدھا ہو کر مکمل دائرہ مکمل کرتا ہے،ماہرین


ویب ڈیسک: دبئی ایئر شو میں جمعہ کی دوپہر 2 بج کر 8 منٹ پر بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ”تیجس“ فضائی کرتب دکھا رہا تھا۔ تماشائی تالیاں بجا رہے تھے کہ اچانک اگلے ہی لمحے طیارہ توازن کھو بیٹھا، سیدھا نیچے کی طرف جھکا اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا جس کی تصدیق بھارتی فضائیہ نے کر دی ہے۔
یہ واقعہ بھارت کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے کیونکہ یہ دو سال میں دوسرا تیجس تھا جو تباہ ہوا،حادثے کے بعد ایک ہی سوال سب پوچھ رہے تھے: آخر تیجس کریش کیسے ہوا؟
ماہرین نے طیارے کے آخری لمحوں کا جائزہ لے کر بتایا کہ بھارتی پائلٹ ”بیریل رول“ نامی کرتب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس میں طیارہ ایک سمت جھک کر الٹا ہوتا ہے، پھر دوبارہ سیدھا ہو کر مکمل دائرہ مکمل کرتا ہے۔
عام طور پر یہ کرتب عام طور پر زیادہ پیچیدہ نہیں ہوتا، مگر اس دوران چند لمحوں کے لیے پائلٹ مکمل طور پر الٹا ہوتا ہے،جمعے کو تیجس ایک فضائی موڑ لینے کی کوشش میں پہلے اوپر اٹھا، پھر الٹا ہوا اور پھر دوبارہ نیچے آنے لگا۔ اصل منصوبہ یہ تھا کہ طیارہ دوبارہ اوپر اٹھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
ماہرین کی رائے ہے کہ طیارہ زمین کے بہت قریب آ چکا تھا اور دوبارہ اوپر اٹھنے کے لیے درکار رفتار بھی نہیں تھی۔ یہی وجہ اسے انتہائی تیزی سے نیچے لے آئی اور وہ ٹکرا کر تباہ ہوگیا،بعض ماہرین نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ شاید طیارے کے انجن نے آخری لمحے میں کام کرنا چھوڑ دیا ہو، یعنی ”فلیم آؤٹ“ ہوگیا ہو، جس سے پائلٹ کے پاس بچنے کا وقت نہیں رہا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک روز قبل بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پر وائرل دعوؤں کو جھوٹ قرار دیا تھا کہ دبئی میں تیجس ایم کے ون کا آئل لیک ہو رہا تھا۔
تاہم، دیگر ماہرین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایک لڑاکا طیارہ جس میں ایلٹی ٹیوڈ سینسرز ہوتے ہیں انہوں نے وارننگ کیوں نہیں دی، پائلٹ نے ایجیکٹ کیوں نہیں کیا، طیارہ واپس اٹھنے میں ناکام کیوں رہا؟
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک روز قبل بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پر وائرل دعوؤں کو جھوٹ قرار دیا تھا کہ دبئی میں تیجس ایم کے ون کا آئل لیک ہو رہا تھا۔
تاہم، دیگر ماہرین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایک لڑاکا طیارہ جس میں ایلٹی ٹیوڈ سینسرز ہوتے ہیں انہوں نے وارننگ کیوں نہیں دی، پائلٹ نے ایجیکٹ کیوں نہیں کیا، طیارہ واپس اٹھنے میں ناکام کیوں رہا؟
خیال رہے کہ تیجس بھارت کا پہلا ملکی ساختہ لڑاکا طیارہ ہے، جسے بنگلور کی ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ (HAL) نے تیار کیا ہے۔ البتہ اس کے انجن امریکا کی جنرل الیکٹرک کمپنی کے تیار کردہ ہیں۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل




