Advertisement
تفریح

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی

مداحوں کے لیے البم کا آرٹ ورک، ٹریک لسٹ اور علی ظفر کا خصوصی آرٹسٹ نوٹ جاری کیا گیا ہے، جس سے اس البم کے پس منظر، جذبات اور تخلیقی سفر کی جھلک ملتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 6 2025، 11:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی

ویب ڈیسک: علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو پاکستان سمیت دنیا بھر میں  ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ موسیقار علی ظفر نے اپنے آنے والے چوتھے اسٹیڈیو البم "روشنِی" کی پہلی جھلک پیش کر دی ہے، جسے 20 دسمبر 2025 کو دنیا بھر میں جاری کیا جائے گا۔

مداحوں کے لیے البم کا آرٹ ورک، ٹریک لسٹ اور علی ظفر کا خصوصی آرٹسٹ نوٹ جاری کیا گیا ہے، جس سے اس البم کے پس منظر، جذبات اور تخلیقی سفر کی جھلک ملتی ہے۔

روشنِی کے بارہ گیت علی ظفر کی موسیقی کے ایسے نئے دور کی عکاسی کرتے ہیں، جن میں جدید اور عالمی رنگ شامل ہیں.افریقی تالیں، اماپیانو کی دھنیں، ایکوسٹک پاپ، روح پرور بیلڈز، سنتھ پر مبنی ساؤنڈز اور ڈیپ ہاؤس وایبز 

ٹریک لسٹ:
 رُکسانہ
 فائیو اسٹار
 ماماسیتا ft ایلسٹر الون
 سانولی سلونی ft. الیسٹر الوِن
 روشنِی
 شدت
بے قراری سی
 ڈھونڈتا ہوں
تیرے بن میں
چل دل میرے ft. طلحہ انجم
 میرا پیار ft. ڈی جے شاہ رخ
ظالم نظروں سے ft. علی حیدر

مداحوں کے نام پیغام میں علی ظفر نے البم روشنِی کو روشنی، سایوں اور خودی کے سفر سے تعبیر کیا ہے۔ایک ایسا تخلیقی تجربہ جو اندرونی کیفیات، جذباتی گہرائی اور اس روشنی کی تلاش کو بیان کرتا ہے جو انسان اپنے سچ کا سامنا کرتے ہوئے دریافت کرتا ہے۔ ہر گیت اپنا الگ فضا اور احساس رکھتا ہے، جو مجموعی طور پر ایک مربوط مگر متنوع ساؤنڈ اسکیپ تخلیق کرتا ہے۔

البم کا سفر “ظالم نظروں سے” کے ساتھ شروع ہوا، جو پہلے ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر توجہ سمیٹ چکا ہے۔ روشنِی میں مداحوں کو  تجربات، نئی  کولیبریشنز، اور علی ظفر کا مخصوص سچّا اور دل سے جڑا فن سننے کو ملے گا۔

Advertisement
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 3 دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 4 گھنٹے قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 4 گھنٹے قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 29 منٹ قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
Advertisement