انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی جانب سےاحمد حسین نے65 اور سمیر منہاس نے 44رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، حمزہ ظہور نے بھی 42 رنز اسکور کیے


دبئی: پاکستان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کو 70 رنز سے شکست دے کر انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے گروپ کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 241رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سےاحمد حسین نے65 اور سمیر منہاس نے 44رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، حمزہ ظہور نے بھی 42 رنز اسکور کیے۔
جبکہ یوا ے ای کے بولر یوگ شرما نے 3 اور نسیم خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 38ویں اوور میں 171رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایان مصباح نے 77رنز بنائے جبکہ پرتھوی مدھو نے 27رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،اس فتح کے نتیجے میں پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
خیال رہے کہ گروپ اے سے بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل




