بارہ گانوں پر مشتمل یہ البم مختلف موسیقی کے اندازوں کا حسین امتزاج ہے، جس میں روح پرور بیلڈز، افرو اثرات سے بھرپور ردھمز، اماپیانو گرووز، اکوسٹک پاپ اور ڈیپ ہاؤس ٹیکسچرز شامل ہیں


ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ علی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز کر دی گئی ہے جس میں 12 گانے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹوڈیو البم ’روشنی‘ باضابطہ طور پر دنیا بھر میں جاری کر دی ہے۔ یہ البم ان کے موسیقی کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، کیونکہ علی ظفر کی 15برس بعد اس فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے۔
البم کی ریلیز کے ساتھ ہی مداح پہلی بار ’روشنی‘ کو مکمل طور پر سن رہے ہیں۔ اس کے ساتھ البم آرٹ ورک، مکمل ٹریک لسٹ اور علی ظفر کا آرٹسٹ نوٹ بھی سامنے آیا ہے، جو اس البم کے پیچھے موجود جذباتی اور تخلیقی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے۔
بارہ گانوں پر مشتمل یہ البم مختلف موسیقی کے اندازوں کا حسین امتزاج ہے، جس میں روح پرور بیلڈز، افرو اثرات سے بھرپور ردھمز، اماپیانو گرووز، اکوسٹک پاپ اور ڈیپ ہاؤس ٹیکسچرز شامل ہیں۔ البم میں السٹیر الون، طلحہ انجم، ڈی جے شاہ رخ اور علی حیدر کے ساتھ اشتراک بھی شامل ہے، جو مختلف دنیائے موسیقی کی آوازوں کو ایک مربوط اور منفرد ساؤنڈ میں سموئے ہوئےہے۔
اپنے آرٹسٹ نوٹ میں علی ظفر نے 'روشنی‘ کو روشنی اور سائے، خود احتسابی اور جذباتی تضاد کا سفر قرار دیا ہے۔ یہ البم انسان کے اندر سچ کا سامنا کرنے اور پیچیدگی کے اندر وضاحت تلاش کرنے کی عکاسی کرتی ہے، جہاں کمزوری اور امید ایک ساتھ موجود رہتی ہیں۔
البم کے ساتھ ہی گانے *’رُکسانا‘* کی میوزک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ لاس اینجلس میں فلمائی گئی یہ ویڈیو گانے کی دلکش دھن کے ساتھ صاف، سنیماٹک مناظر پیش کرتی ہے، جہاں موسیقی اور موڈ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
اس البم کا آغاز اس سے قبل ’ظالم نظروں سے‘ کی ریلیز کے ساتھ ہوا تھا، جس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ مکمل البم کی ریلیز کے ساتھ ’روشنی‘ فنی ارتقا، ذاتی سچائی اور عالمی امنگوں کا مضبوط اظہار بن کر سامنے آئی ہے۔
البم ’روشنی‘ اب دنیا بھر میں تمام بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کردیا گیا ہے، جس مداحوں کی جانب سے پھر پور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 12 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 13 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 15 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 16 hours ago

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 17 hours ago

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 13 hours ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 11 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 10 hours ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 12 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 10 hours ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 13 hours ago










.webp&w=3840&q=75)


