بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا، بنگلادیش کیلئے ان کی سیاسی خدمات کو احترام سے یاد رکھا جائے گا،صدر زرداری

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں ہیں ان کی عمر 80 سال تھی ،پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔
بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا، جس کے بعد بی این پی اور ان کے خاندان کی جانب خالدہ ضیاء کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی تھی لیکن صبح فجر کے انہوں آخری سانسیں لیں۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جارہا تھا، جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو ان کی حالت میں نمایاں طور پر بگاڑ آجاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ ہر بیماری کا علاج ممکن نہیں رہا تھا۔
خیال رہے کہ ہ دو بار (مرتبہ) بنگلہ دیش کی وزیراعظم منتخب ہوئیں تھیں۔ خالدہ ضیاء نے شیج حسینہ واجد کی آمریت میں متعدد ( کئی) مقدمات کا سامنا کیا اور انہیں بند کی وجہ سے سال جیل میں رہیں ۔
2024 میں طلبا احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت گرائے جانے کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ان کو رہا کیا جس کے بعد وہ کئی سالوں (برسوں) کے بعد منظر عام پر آئیں۔
حال ہی میں ان کے بیٹے طارق رحمان نے 17 برس کی جلاوطنی کے بعد بنگلہ دیش واپس آئے ہیں ۔ خالدہ ضیا کی موت کا بنگلہ دیش کے آئندہ انتخابات میں بی این پی کے لیے اہم موڑ ثابت ہو گی۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بیگم خالدہ ضیاء کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم کے اہل خانہ اور عوام کے لئے صبر کی دعا کی۔
صدر مملکت کا تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا، بنگلادیش کیلئے ان کی سیاسی خدمات کو احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت تھیں، اور پاکستان کی مخلص دوست تھیں۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago




