ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پی سی بی نےٹورنامنٹ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے
31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے فروری میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوادیے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھجوائے ہیں، پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے اسکواڈ کے حتمی اعلان کا ارادہ رکھتا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے بھجوائے گئے ابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم شاہین آفریدی اور حارث روف کے نام بھی شامل ہیں،جبکہ دورہ سری لنکا کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع اور محمد نواز شامل ہیں۔
اسی طرح محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی 31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈولڈ ہے اور پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago




