شہدا نے انتہائی دشوار اور نامساعد موسمی حالات میں کٹھن آپریشن کی قیادت کی،جان کا نذرانہ دینے والوں کی قربانی اور فرض شناسی پاک فوج کے عزم کی روشن مثال ہے،ترجمان


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق برزل پاس کھولنے کیلئے برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 3 جنوری کو رات تقریباً 2 بجے آپریشن کے دوران اچانک برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن عصمد، دو فوجی جوان اور ایک سول مشین آپریٹر پی ڈبلیو ڈی برف تلے دب گئے۔
ترجمان کے مطابق شدید موسم اور دشوار حالات کے باوجود فوری اور بھرپور ریسکیو آپریشن کے ذریعے چاروں افراد کو برف کے نیچے سے نکال لیا گیا تاہم کیپٹن عصمد، سپاہی رضوان عمر 32 سال (رہائشی اٹک) اور مشین آپریٹر عیسیٰ (رہائشی استور) کی حالت تشویشناک ہوگئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شہدا نے انتہائی دشوار اور نامساعد موسمی حالات میں کٹھن آپریشن کی قیادت کی،جان کا نذرانہ دینے والوں کی قربانی اور فرض شناسی پاک فوج کے عزم کی روشن مثال ہے، پاک افواج کے تمام رینکس وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ عظیم قربانی اس امر کی واضح مثال ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے تمام افسران اور جوان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ پاک فوج کے افسر و جوان فرض کی راہ میں جان دینے سے دریغ نہیں کرتے، واضح رہے کہ 28 سالہ کیپٹن اصمد کا تعلق لاہور سے ہے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- an hour ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- an hour ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago


