پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صائم ایوب 24، سلمان آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے


دمبولا: ٹی 20 سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کوباآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے ملنے والا 129 رنز کا ہدف شاہینوں نے باآسانی 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صائم ایوب 24، سلمان آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں دمبولا میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 129 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے جنیت لیانج 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، چارتھ اسالنکا اور ونند ہسارنگا نے18 ، 18 رنز بنائے، کوشال مینڈس نے 14، پتھم نسانکا اور داشن شاناکا نے 12، 12 جبکہ دھننجایا ڈی سلوا نے 10رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے3،3 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور شادب خان نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں،ابرار احمد نے ونندو ہسارنگا کو آؤٹ کر کے انہیں کے سٹائل میں جشن منایا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل



