مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں،فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے بنیادی مشن کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،ترجمان


راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔کور کمانڈر لاہور نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا لاہور گیریژن آمد پر استقبال کیا۔۔
اس موقع پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت بڑھانے سے متعلق اہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز نے خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔،یہ مشق مستقبل کے جنگی ماحول سے ہم آہنگی، جدت اور لچک پر پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر توجہ کو اجاگر کرتی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا اور کثیرالجہتی چیلنجز کا بھرپور عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور یکسوئی سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے بنیادی مشن کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، جہاں بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کی روایت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں کے لیے فراہم کی جانے والی کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور جسمانی فٹنس، حوصلے اور مجموعی فلاح و بہبود کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مکمل طور پر جدید سہولیات سے آراستہ طبی مرکز کے قیام پر عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 7 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل


