Advertisement
علاقائی

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سلنڈر حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 11th 2026, 4:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

 اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس لیکج سے دھماکہ ہو گیا جس سے دولہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے، 4 گھر مکمل تباہ ہو گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق کے دھماکے کے نتیجے میں 4 گھر متاثر ہوئے، 3 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، گھروں سے مجموعی طور پر 20 افراد کو باہر نکالا گیا جن  میں سے 8  افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ دھماکے کی وجہ سے  زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پمز ہسپتال ہائی الرٹ ہے اور زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

صاحبزادہ یوسف نے مزید بتایا کہ دھماکہ شادی والے گھر میں ہوا، دولہا اور مہمان بھی گھر میں موجود تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دولہا، دولہا کی والدہ  اور دلہن بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے، دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اس علاقے میں سلنڈر کے استعمال معمول ہے، بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھی طلب کر لیا، پولیس کے ذریعے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ

کیپیٹل ایمرجنسی سروس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مکمل کرلی، ولیمے کا دن دلہن اور دلہے کی زندگی کا آخری دن بن گیا، سی ڈی اے کے ملازم شیری کی گزشتہ روز بارات تھی، گزشتہ روز دولہا شیری بارات لے کر گجرات گیا، رات کو ڈیڑھ بجے بارات واپس پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق شادی والا گھر اور سردی ہونے کی وجہ سے رات گئے تک گھر میں ہیٹر جلتا رہا، رات گئے گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہوگیا، گیس دوبارہ آنے پر تنگ و تاریک گلیاں و گھر ہونے کی وجہ سے گیس لیکج گھر میں بھر گئی، صبح سویرے ناشتے کے لیے خواتین اٹھیں، دیا سلائی جلاتے ہی دھماکہ ہوگیا، جس سے دولہا شیری اور دلہن سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے،گیس لیکج دھماکے میں 12افراد زخمی ہوئے۔
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا اظہار افسوس

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سلنڈر حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ صحت، سیکرٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور رخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ورثاء کے غم میں مکمل شریک ہیں، زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 منٹ قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
Advertisement