ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اپنے مذموم مقاصد کیلئے ایران میں فسادات کرا رہے ہیں، ایرانی عوام فسادیوں اوردہشت گردوں سےخود کو دور رکھیں، ایرانی صدر


تہران :ایران نے امریکا اور صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کے دوران شہید ہونے والوں کی یاد میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اور آج دوپہر تہران کے انقلاب اسکوائر سے ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر ایران میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری بدامنی کے دوران ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کا الزام ایران نے امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو میں صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ امریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری اور بےامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل اپنے مذموم مقاصد کیلئے ایران میں فسادات کرا رہے ہیں، ایرانی عوام فسادیوں اوردہشت گردوں سےخود کو دور رکھیں، ان کامزید کہنا تھاکہ عوام فسادیوں کو انتشار پھیلانےکی اجازت نہ دیں، ایرانی عوام کو یقین رکھنا چاہیے کہ ہم انصاف قائم کرنا چاہتےہیں۔
خیال رہے کہایران کی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق حالیہ احتجاجی مظاہروں میں اب تک 114 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں،جبکہ امریکی انسانی حقوق تنظیم ایچ آر اے این اے کے مطابق پچھلے دو ہفتوں میں 544 افراد مارے گئے ہیں اور 10 ہزار 681 مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- an hour ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 hours ago





