پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
پی ٹی اے نے فیس بک کے 2 لاکھ 29 ہزار لنکس چیک کر کے رپورٹ کیے، 1 لاکھ 97 ہزار بلاک ہوئے،انسٹاگرام پر 43 ہزار یو آر ایل چیک جبکہ 38 ہزار بند کیے گئے،رپورٹ


اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی اور نامناسب ڈیجیٹل مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس اور یو آر ایل بلاک کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی سے متعلق کیس میں پی ٹی اے نے ایک جامع رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس میں سب سے زیادہ بلاکنگ فیس بک اور ٹک ٹاک پر کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے فیس بک کے 2 لاکھ 29 ہزار لنکس چیک کر کے رپورٹ کیے، 1 لاکھ 97 ہزار بلاک ہوئے،اسی طرح انسٹاگرام پر 43 ہزار یو آر ایل چیک جبکہ 38 ہزار بند کیے گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کے ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد غیر قانونی مواد کےلنکس چیک کیے گئے اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز کے لنکس بند کیے گئے، رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر سب سے سخت کریک ڈاؤن کیا گیا 94 فیصد مواد بلاک کیا گیا۔
اسی طرح یوٹیوب پر 72 ہزار لنکس کی جانچ پڑتال کی گئی اور 64 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے،جبکہ ایکس/ ٹویٹر کے ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد لنکس چیک کیے گئے، 70 ہزار آٹھ سو لنکس بلاک کیے گئے۔
ٹوئٹر پر بلاکنگ ریٹ سب سے کم، صرف 62 فیصد مواد بلاک کیا جا سکا، دوسرے مختلف پلیٹ فارمز پر 8 لاکھ 98 ہزار لنکس میں سے 8 لاکھ 91 ہزار لنکس بلاک کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق توہین عدالت، بیہودگی، مذہب کے خلاف، پراکسی اور نفرت انگیز مواد کے 14 لاکھ سے زائد لنکس اور یو آر ایل بند کر دیے گئے۔
بیہودگی اور اخلاقیات کے خلاف مواد سرفہرست رہا اور 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد لنکس بلاک کر دیے گئے جبکہ ریاست اور دفاع پاکستان کے خلاف 1 لاکھ 48 ہزار لنکس بلاک کیے گئے۔
اس کے علاوہ ریاست اور دفاع پاکستان کے خلاف مواد پر 1 لاکھ 48 ہزار، مذہب کے خلاف مواد پر 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔
اسی طرح فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد پر 76 ہزار لنکس بند کیے گئے۔ ہتک عزت اور جعلی شناخت سے متعلق مواد پر بلاکنگ ریٹ دیگر کیٹیگریز کے مقابلے میں کم رہا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل






