جی این این سوشل

جرم

لاہورکے علاقے کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک

لاہور:مبینہ پولیس مقابلےمیں ملزم ندیم عرف مٹھاگاڈی ہلاک جبکہ اس کے 4ساتھی فرار ہوگئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہورکے علاقے کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک
لاہورکے علاقے کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک

تفصیلات کے لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی آئی اےماڈل ٹاؤن پولیس کامبینہ مقابلہ ،پولیس میٹھاگاڈی کودیگرملزموں کی گرفتاری کیلئےلےکرجارہی تھی ،ملزم  کےساتھیوں نےپولیس پارٹی پرفائرنگ کردی ،جوابی کارروائی میں ندیم عرف میٹھاگاڈی ماراگیا ہے ۔

سی آئی اے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم عرف میٹھاگاڈی کےساتھی اسلحہ چھوڑکرفرار،لاش کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے ۔ میٹھےگاڈی کے ساتھیوں سے کلاشکوف،تین پستول اور گولیاں ملی جو اسعلہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں ۔

ملزم  نےچندروزقبل شہری سےگجرپورہ میں بھتہ بھی مانگاتھا جبکہ اس کی ایک ڈکیتی کے مقدمے میں شناخت بھی ہوچکی تھی ۔

پاکستان

ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی

طالب علم کو پاس ہونے کے لیے ہرمضمون میں 33 کے بجائے 40نمبر حاصل کرنا ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی

ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھا دیئے گئے۔

مارکس میں تبدیلی کا یہ فیصلہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیٹی (آئی بی بی سی)  کے اجلاس میں کیا گیا جس میں  ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کمیٹی کے  مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امتحانات میں 30 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب جبکہ پاسنگ مارکس 40 کر دیے گئے ہیں تو امتحان میں  35 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور محمد رضوان کونسے نمبر پر ہیں؟

بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور محمد رضوان کونسے نمبر پر ہیں؟

عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کے باعث نئی رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کر دہ  یٹرز کی نئی رینکنگ  میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے جبکہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں ،جبکہ بھارتی بلے باز تلک ورما نے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے  69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں، اور یہ ان کے کیرئیر کی بہترین پوزیشن ہے۔

 بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھےنمبر پہنچ گئے ہیں، جبکہ قومی بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ٹی20باؤلرزرینکنگ

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلےسری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور  آسٹریلیا کے ایڈم زمپا5  درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبرپر آگئے ہیں، حارث رؤف ٹاپ ٹوئنٹی میں واحد پاکستانی بولر ہیں۔

ٹی 20 آل راؤنڈرزرینکنگ 

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری کی دوسرے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

پنجاب   حکومت کی جانب سے  طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔

حکومت پنجاب  کی جانب سے  طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے الیکٹرک بائیکس کے لیے درخواست جمع کروانے والی ہر طالبہ کے لیے بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ  یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں، بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے مطابق طلبہ و طالبات میں ساڑھے سات ہزاربائیکس تقسیم کر دی گئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے,پانچ ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئےموقع دیا جائیگا

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll