دنیا
کارگو آئل ٹینکر پر حملہ ، اسرائیل اور ایران کے درمیان گشیدگی
تہران : اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز خلیج عمان میں کارگو آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے میں ایران ملوث ہے ۔
اسرائیل کے مطابق آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں عملے کے دو اراکان ہلاک ہوئے ، جاں بحق ہونے والے عملے کے ارکان میں ایک سے کا تعلق برطانیہ جبکہ دوسرے کا رومانیہ سے تھا ۔
اسرائیلی شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے واقعہ کیسے پیش آیا تھا ۔ لیکن اسرائیلی وزیرخارجہ یا یر لیپڈ نے جمعہ کو ایرانی دہشت گردی کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ لیپڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران صرف اسرائیل کا مسلہ نہیں ہے ، دنیا کو اس حوالے سے خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔
آئل ٹینکر پر حملے کے واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ دوسری جانب برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ حقائق کو فوری طور پر جاننے کی کوشش کررہی ہے ۔ ایک بیان برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اس برطانوی شہری کےپیاروں کے ساتھ ہیں جو عمان کے ساحل پر آئل ٹینکر کے واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جہازوں کو بین الااقوامی قانون کے مطابق آزادانہ طور پر گزرنے کی اجازت ہونے چاہیے ۔ کمپنی نے مزید کہا کہ گارگو آئل ٹینکر اب اس کے عملے کے قبضے میں ہے اور امریکی بحریہ کی مدد سے اس محفوط مقام پر لے جایا جارہا ہے ۔
پاکستان
بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک
صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 فوجی جوان شہید ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو خوارج نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
دہشتگردوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر بارودی مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیا،خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ارد گرد کا انفرا اسٹرکچر بھی متاثر ہوگیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، جن میں 10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے میں 12 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔
علاقائی
سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا
سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے امتحانی مراکز میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے امیدواروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔
رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔
علاقائی
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی
پاکستان سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کوئٹہ کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پراور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔
جسٹس عقیل عباسی نے وکیل شہزاد شوکت سے کہا کہ کیس میں الزام فارم 45 اور 47 میں تضاد کا ہے، دونوں فارمز کا فرق بھی دیکھ لیں، ریکارڈ سے تضاد واضح ہے، حیران کن طور پر فارم 45 سے متعلق الزامات دونوں اطراف سے آئے ہیں۔
جس پر وکیل نے کہا کہ مخالف فریق کی طرف سے صرف 4 فارم 45 کی نقول لگائی گئی ہیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایک بھی نقل سامنے آجائے تو کافی ہے۔ جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ وکیل صاحب سنگین الزامات ہیں کہ ایک رات پہلے بیلٹ پیپر غائب کر دیئے گئے، وکیل نے کہا کہ فیصلے میں جج صاحب جو کہہ رہے ہیں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک حلقے میں تو کچھ شفافیت آنے دیں، کیا آپ نہیں چاہتے کہ کم از کم ایک حلقے میں ہی شفافیت آ جائے۔
جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں آپ کی دستاویزات کی بنیاد پر انتخابات کو جائز قرار دے دیا جائے۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کی درخواست کو ازسر نو سن کر فیصلہ کرے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش