جی این این سوشل

پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں موسم ابرآلود رہے گا

لاہور : آ ئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنےاورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں موسم ابرآلود رہے گا
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں موسم ابرآلود رہے گا

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں مطلع  جزوی طورپرابرآلود رہنےاورگرج چمک کیساتھ  بارش  کاامکان ہے ۔

خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ،گجرات،نارووال،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤا لدین  میں بارش کا امکان ہے لاہور،فیصل آباد ،سرگودھا،میانوالی،لیہ،بھکر،ڈی جی خان ،بہاولنگرمیں بارش متوقع ہے ۔

خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں ایبٹ آباد،مانسہرہ،کوہستان،شانگلہ،بونیر،سوات،دیر،مردان،صوابی ،مالاکنڈ،چارسدہ، پشاور ،کرم ،کوہاٹ، بنوں،وز یرستان اورڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے ۔

سندھ کےبیشترجنوبی اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنےکابھی امکان ہے ،کراچی،ٹھٹھہ،بدین اورتھرپارکرمیں ہلکی بارش ہوگی۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع ژوب،بارکھان اورگردو نواح میں  گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔

علاقائی

گورنر سندھ سے ایرانی سفیر کی ملاقات،د و طرفہ تعاون سیمت اہم امور پر تبادلہ خیال

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر سندھ سے ایرانی سفیر کی ملاقات،د و طرفہ تعاون سیمت اہم امور پر تبادلہ خیال

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان  ملاقات میں  دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے تعلقات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہے، پاک ایران تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سیفر رضا امیری مقدم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی و دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی

طالب علم کو پاس ہونے کے لیے ہرمضمون میں 33 کے بجائے 40نمبر حاصل کرنا ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی

ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھا دیئے گئے۔

مارکس میں تبدیلی کا یہ فیصلہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیٹی (آئی بی بی سی)  کے اجلاس میں کیا گیا جس میں  ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کمیٹی کے  مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امتحانات میں 30 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب جبکہ پاسنگ مارکس 40 کر دیے گئے ہیں تو امتحان میں  35 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 فوجی جوان شہید  ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد بھی مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو خوارج نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو  ناکام بنا دیا۔

دہشتگردوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر بارودی مواد سے بھری ہوئی  ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیا،خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ارد گرد کا انفرا اسٹرکچر بھی متاثر ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے  میں 12 سیکیورٹی اہلکار  شہید ہوگئے، جن میں  10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے  اہلکار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے میں 12  فوجی جوانوں کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے  6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے  گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll