دنیا
طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں
کابل : طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں،اسپیشل سکیورٹی یونٹ صوبہ ہرات پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ کاپیسا کا ضلع نجراب طالبان کے قبضے سے آزاد کروالیا ہے ۔ ضلع نجراب میں سکیورٹی فورسز کےآپریشن میں 18طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔
یواے ای سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر
طالبان کے قبضے میں جانےوالے علاقوں میں شہری ہلاکتوں پر امریکا اور برطانیہ برہم ہوگئے ہیں۔ امریکی اور برطانوی سفارتخانےکابیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہناہے کہ سپین بولدک میں بدلے کیلئے شہریوں کو مارا گیا۔
ہوا ئی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری
یہ قاتل جنگی جرائم کے مرتکب ہوسکتے ہیں،ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ قتل و غارت کے ذمہ دار طالبان کمانڈرز اور جنگجوؤں کااحتساب ہونا چاہئے۔ جنگجوؤں کو قابو میں نہیں کرسکتے تو حکومت میں تمہاراکوئی کام نہیں ہے ۔ یورپ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے کہا ہے کہ طالبان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف
طاقت کے ذریعےحاصل کردہ اقتدار سے افغانستان بین الاقوامی سطح پر تنہارہ جائےگا۔ امریکااور برطانیہ نے طالبان پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا۔
ٹیکنالوجی
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے
ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوبرز کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے یوٹیوبرز اب لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ کونٹینٹ کریئٹرز کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔
یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تواس سے تخلیق کاروں کو فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔
کونٹینٹ کریئٹرز کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین ان موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔
فی الحال مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہےمگر جلد ہی اسے بعد دیگر ممالک میں صارفین کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔
جرم
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک
ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی،پولیس
فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
دنیا
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
الیکشن کمیشن کے سربراہ انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے جہاں ان پر سیاہی پھینکی گئی
جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے، اس دوران اپوزیشن رہنما نے بھرے مجمع میں گیورکی کالا درویش پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے منہ پر سیاہی پھینک دی۔
View this post on Instagram
الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو سیاہی پھینکنے والے کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا