اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اوراین سی اوسی سربراہ اسد عمر نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ خوشی ہے کہ یومیہ 10 لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، وفاق کی تمام اکائیوں نے ویکسین لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب، سندھ، کے پی اور اسلام آباد میں ریکارڈ ویکسین لگائی گئی ہے ، وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ سب کی طرف سے ویکسین لگانے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔
Happy to report that the target we had set for 1 million vaccinations in a day was crossed yesterday with 10 lakh 72 thousand vaccinations. All federating entities contributed with punjab, sind, kp and Islamabad all doing record numbers. Amazing performance by all involved
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021
یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا ، ، کینسینو اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار529ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ43ہزار277ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی ۔

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 4 گھنٹے قبل

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 5 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ، شیخ وقاص اکرم
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی مٹھائیاں کھا رہے، ہم اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 7 گھنٹے قبل

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 7 گھنٹے قبل

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 4 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 3 گھنٹے قبل

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 4 گھنٹے قبل