پاکستان
سعودی عرب پاکستانی قیدیوں کو رہا کررہا ہے
اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے سعودی عرب اور دیگر عرب اسلامی ممالک سے قیدی رہا ہو رہے ہیں .
تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں سے سزا یافتہ قیدیوں کی معافی پر شاہ سلمان اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں کیلئے ہر سطح پر سہولتیں پیدا کرنا چاہتی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تمام بلاد اسلامیہ و بلاد عرب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے،عرب پارلیمنٹ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات میں استحکام آئے گا ۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا
میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے
سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔
پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
کھیل
دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف
حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147ب رنز ہی بن سکی، آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28 اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفری اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس موقع پر جوش انگلس کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل کر سیریز برابر کرنا ہمارا ہدف ہے، اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اورسفیان مقیم شامل ہیں۔
جبکہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان جوش انگلس، جیک فریزر میک گرک، میٹ شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، آرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا،اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی وجہ سے سات سات اوورز تک اننگر کو محدوو کر دیا گیا تھا،جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔
پاکستان
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
کھیل ایک دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز