Advertisement

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹاکو شامل کر رہے ہیں ،کھلاڑیوں کا 85 فیصدکنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، اچھے ریزلٹ لینا ہم سب کی ذمہ داری ہے،محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 15th 2026, 6:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس سسٹم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے نیا فارمیٹ متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق ٹریک اے اور بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹس ملیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ٹریک اے میں ریڈ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ کرکٹرز شامل ہوں گے جب کہ ٹریک بی اور سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کےکھلاڑی شامل ہوں گے۔جبکہ ٹریک سی میں صرف ٹی ٹوئنٹی کے کرکٹرز شامل کیے جائیں گے جب کہ ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی کےایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹاکو شامل کر رہے ہیں ،کھلاڑیوں کا 85 فیصدکنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، اچھے ریزلٹ لینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کے لیے سب کچھ مہیا کر رہے ہیں ،باہمی سیریز میں نتائج اچھے ہیں ٹورنامنٹ میں اچھے نہیں رہتے اس پر کام ہورہا ہے، پرفارمنس کےعلاوہ بھی بہت چیزیں ہیں،ہم مانتےہیں ٹورنامنٹس میں اچھے نہیں اب ہم کام کر رہےہیں بہتری دکھائی دے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا میں اس حق میں ہوں کہ فٹنس ٹیسٹ میڈیا کےسامنے ہوں، سلیکشن کمیٹی کے پاس بہت کام کرنےکو ہے ،ہم پابند کر رہے ہیں کہ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اگر کوئی نہیں کھیلے گا تو اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے،ہم نےدستاویز میں ایک ایک چیز کو بڑی تفصیل سےڈالاہے،کھلاڑیوں سے اچھا فیڈ بیک ملا ہے کھلاڑیوں کو مکمل بریف کیا گیا ہے، اب کوئی یہ نہیں کہے گا کہ اے نہیں ملی ،بی نہیں ملی۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ہر فارمیٹ کی شناخت،اہمیت اور ضروریات کو تسلیم کرلیا گیا،جدید کرکٹ کے بدلتے تقاضوں کے مطابق نیا ماڈل تیار کیا۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 9 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
Advertisement