قصہ خوانی، داستان گوئی اور جگنی کو نئی پہچان دینے والے عظیم فنکار کی فنی خدمات آج بھی زندہ ہیں

لاہور (عبدالسلام علی): پنجاب دھرتی کی آواز،،لوک داستانوں کو چمٹے سے سجا کر اپنی شاہکار آواز میں گا کر ہمیشہ کیلئے امر کرنیوالے سپوت کو عالم لوہار کے نام سے جانا جاتا ہے،،قصہ خوانی اور داستان گوئی میں عالم لوہار کی کوئی ثانی نہیں،
1928میں گجرات میں آنکھ کھولنے والے عالم لوہار کو بچپن سے ہی گائیکی کا شوق تھا،، میلے ٹھیلوں میں گاتے گاتے ان کی شہرت تھیٹر تک جا پہنچی،جس کے بعد وہ ہر محفل کی شان بن گئے۔
عالم لوہار جہاں کئی فلموں کیلئے گیت گائے وہیں اداکاری کرتے بھی دکھائی دئیے،، انہوں نے دنیا بھر میں داستان گوئی اور قصہ خوانی کے ذریعے خوب شہرت حاصل کی، ان کی آواز میں گائی گئی جگنی آج بھی مقبول ہے۔
عالم لوہار کے صاحبزادے گلوکار عارف لوہار بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا بھر میں ملک و قو م کی نمائندگی اور نیک نامی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے بھی اپنے والد کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی۔
عالم لوہار کو ان کی فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا،، وہ تین جولائی 1979 کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے لیکن چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago




