جی این این سوشل

پاکستان

شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پرآگئے

لاہور: شہباز شریف کیخلاف نیب میں سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کردی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز شریف   ایک بار پھر نیب کے ریڈار پرآگئے
شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پرآگئے

تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں ، ذرائع کے مطابق  شہباز شریف کیخلاف نیب میں  سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع  کردی گئی ہے،بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو  ٹرانسفر  کرنے کا الزام ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیب ایگزیکٹو بورڈ نے  انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔شہبازشریف نےبطور  وزیراعلی پنجاب عہدہ کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری زمین ٹرانسفر کرائی۔ سابق رکن قومی اسمبلی بلیغ الرحمان اور سابق کمشنر عاطف کے خلاف بھی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔

علاقائی

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی 903 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف 550 ووٹوں سے دوسرے نمبر پرہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا  اور  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ابتک موصول ہونے والے 5 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی 903 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف 550 ووٹوں سے دوسرے نمبر پرہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ سخت گرمی کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔ این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل ہے اور ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور  الطاف سے ہے۔

واضح رہے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمورالطاف ملک کو شکست دی تھی، بعد میں چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے یوسف رضا گیلانی نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے، وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر ریونیو اور نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کیے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کے لیے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے دوران ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب ڈالر تک لگایا ہے، پانڈا بانڈز کا اجراء آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردہ پلان میں شامل ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کا ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجراء کا پلان ہے، دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کروانا بھی آئی ایم ایف سے شیئر کردہ پلان کا حصہ ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈز پہلی سہ ماہی کے دوران ہی جاری کیے جائیں گے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی پلان میں شامل کی گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  کی ملاقات

ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق، پنجاب اور جاپان  کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات اور اشتراک کارگرہو سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفید مواقع موجود ہیں، پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوانوں کی افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll